سعودی عرب کےحائل ریجن میں گاڑی کو نذر آتش کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری نے ہموطن سے جھگڑے کے بعد گھر کے سامنے اس کی گاڑی کو آگ لگادی تھی‘۔
حائل پولیس نے مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
محکمہ امن عامہ نے واقعہ کی وڈیو سو شل میڈیا پر شیئر کی ہے جو وائرل ہے۔