Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس میں پوزیشن مضبوط ہے،عبدالباسط

نئی دہلی ...پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک مسئلہ ہے جس پر پاکستان کو بھی تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تمام مسائل کی جڑ ہے۔ پاکستان راہ فرار اختیار نہیں کر رہا ۔ ہندسے مذاکرات کےلئے تیار ہے۔ ہندوستانی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر امن طریقے اوردوطرفہ بات چیت سے حل کئے جاسکتے ہیں۔ایک سوال پرا نہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس میں ہندکے حق میں فیصلہ نہیں دیا ۔پاکستان فیصلے سے مایوس نہیں ۔ کیس کا تفصیلی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ اس کیس میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے قونصلر رسائی کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیا۔ قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔ انہوںنے نوشہرہ سیکٹر میں ہند کی طرف سے کارروائی میں پاکستانی پوسٹ تباہ کئے جانے کی تردید کی اور کہا کہ کوئی اس حوالے سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

 

شیئر: