Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت نے مئی میں فیکٹریاں لگانے کے لیے 99 نئے لائسنس جاری کیے

حکومت نے کیمیکل پروڈکشن یونٹس کے لیے نو نئے لائسنس جاری کیے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں صنعت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ حکومت نے مئی میں نئی فیکٹریاں لگانے کے لیے 99 لائسنس جاری کیے ہیں۔
صنعتی اور معدنی وسائل کی وزارت کے مطابق لائسنس حاصل کرنے والی سرفہرست اقتصادی سرگرمیوں میں خوراک کی پیداوار کی 16، کار پینٹری کی 10 اورغیر دھاتی معدنی پیداوار کے نو نئے لائسنس شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق حکومت نے کیمیکل پروڈکشن یونٹس کے لیے بھی نو نئے لائسنس جب کہ میٹل مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ ربڑ کے پیداواری یونٹس کے لیے  آٹھ لائسنس  جاری کیے ہیں۔
صنعتی اور معدنی وسائل کی وزارت کے رپورٹ کے مطابق ان نئے لائسنس دہندگان کی سرمایہ کاری کا حجم 20.1 بلین ریال تھا۔ سمال انٹرپرائزز نے زیادہ تر نئے صنعتی لائسنس 88.89 پر حاصل کیے۔
اس کے بعد میڈیم انٹرپرائزز  نے 10.10 فیصد لائسنس حاصل کیے اس کے ساتھ ساتھ مائیکرو انٹرپرائزز جن کا حصہ 1.01 فیصد تھا۔
سعودی عرب کے قومی کارخانوں نے سرمایہ کاری کے لحاظ سے جاری کردہ مجموعی  لائسنسوں کا 73.74 فیصد حاصل کرکے سب سے زیادہ حصہ ریکارڈ کیا۔
اس کے بعد غیر ملکی انٹرپرائزز  نے 15.15 فیصد جب کہ مشترکہ سرمایہ کاری کے اداروں کا حصہ 11.11 فیصد رہا۔
وزارت نے اس سال کے آغاز سے اپریل کے آخر تک 484 صنعتی لائسنس جاری کیے۔ اس عرصے کے دوران مملکت میں 10 ہزار 966 فیکٹریاں کام کر رہی تھیں اور زیر تعمیر تھیں۔ ان موجودہ اور زیر تعمیر فیکٹریوں میں مجموعی سرمایہ کاری 1.47 ٹریلین ریال تھی۔

مملکت میں 10 ہزار سے زیادہ صنعتی سہولتیں موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

مئی میں پیداوار شروع کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد 98 تھی جن پر 3.3 بلین ریال کی سرمایہ کاری تھی۔
نان میٹل مینوفیکچرنگ فسلیٹیز نے 18 فیکٹریوں کے ساتھ ان فیکٹریوں کی قیادت کی۔ اس کے بعد 12 پلانٹس میں مخلوط معدنیات، 11 میں خوراک، 10 میں ربڑ اور پلاسٹک اور نو میں کار پینٹری۔
دریں اثنا پیداوار شروع کرنے والی تمام فیکٹریوں میں قومی کارخانوں کا حصہ 83.67 فیصد رہا۔ اس کے بعد مشترکہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری 8.16 فیصد رہی۔
واضح رہے کہ سعودی صنعت اور معدنی وسائل کے نائب وزیر اسامہ بن عبدالعزیز الزمل نے مارچ میں کہا تھا  کہ ’ وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے مملکت میں فیکٹریوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
سعودی وزیر کا یہ بیان پچھلے سال جاری ہونے والے اعداد و شمار کے بعد سامنے آیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت میں 10 ہزار سے زیادہ صنعتی سہولتیں موجود ہیں جن میں سے ایک ہزار 23  فیکٹریوں نے  2022 میں کام کا آغاز کیا ہے۔

شیئر: