منگل 25 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
منگل 25 جولائی 2023 14:48
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 288.52 روپے ہو گئی ہے۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.91 اماراتی درہم 78.55، بحرینی دینار 765.43، عمانی ریال 749.39، کویتی دینار 939.80 اور قطری ریال کی قیمت 79.15 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 292 اور قیمت فروخت 294.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78.1اور قیمت فروخت 79 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 80.2 اور قیمت فروخت 81 روپے رہی۔