Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 21 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 29 پیسے کا اضافہ ہوا۔ (فوٹو: ایس بی پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 29 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 286.81 روپے ہو گئی ہے۔
جمعے کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.47، اماراتی درہم 78.09، بحرینی دینار 760.8، عمانی ریال 744.95، کویتی دینار 933.88 اور قطری ریال کی قیمت 78.67 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 289 اور قیمت فروخت 292 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 77 اور قیمت فروخت 77.75 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 79 اور قیمت فروخت 79.9 روپے رہی۔

شیئر: