Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس اور مالیاتی سرگرمیوں میں سعودی ملازمین 75 ہزار سے زیادہ

اس شعبے میں ملازم خواتین کی تعداد 20 ہزار 289 ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
انشورنس اور مالیاتی سرگرمیوں سے منسلک سعودی ملازمین کی تعدا د سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے آخر میں 82.1 فیصد ہوگئی۔ یہ سماجی کفالت کے قواعد و ضوابط کے دائرے میں ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق انشورنس اور سماجی سرگرمیوں میں سعودی ملازمین کی تعداد 75 ہزار 752 ہے۔ ان دونوں شعبوں میں غیرملکی کارکنان کی تعداد 16 ہزار 522 ہے۔ ملازمین کی کل تعداد 92 ہزار 274 ہے۔ 
ملازم خواتین کی تعداد 20 ہزار 289 ہے ان میں سعودی خواتین  19 ہزار 573 اورغیرملکی ملازم خواتین  716 ہے۔ 
ریاض ریجن 78.2 فیصد سے پہلے نمبر پر ہے۔ کارکنان کی کل تعداد 72 ہزار 184 ریکارڈ کی گئی۔
مکہ مکرمہ میں گیارہ ہزار 424 اور مشرقی ریجن میں سات ہزار 418  ہے۔  کارکنان میں مرد 78 فیصد ہیں، ان کی تعداد 71 ہزار 985 ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزارت انسانی افرادی قوت اور سماجی بہبود نے مملکت کی لیبر مارکیٹ میں سعودی شہریوں کی شرح بڑھانے کےلیے کنسلٹینسی کے شعبے میں سعودائزیشن کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے۔

شیئر: