Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو نئے سپائکس ٹیکس کے بغیر مل گئے

0 seconds of 45 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:45
00:45
 
پاکستان کی سپرنٹر صاحب اسرا نے تحفے میں ملنے والے نئے سپائکس بغیر ٹیکس ادا کیے حاصل کر لیے ہیں۔
منگل کے روز اُردو نیوز کو صاحب اسرا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے میرے شوز مل گئے ہیں۔‘
صاحب اسرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’تھوڑے دن پہلے میرے شوز کی بات میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تو میں اب بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے شوز مل گئے ہیں اور میں نے ان شوز پر کسی بھی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں دیا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’مجھے کل (پیر کو) کراچی کے چیف کلیکٹر کی جانب سے کال آئی تھی جس پر میں نے انہیں بتایا کہ میں پنجاب میں رہتی ہوں، اس کے بعد کراچی کے چیف کلیکٹر نے پنجاب کے کسٹم ادارے کے اعلیٰ حکام سے بات کی جس کے بعد کسٹم والوں نے مجھے شوز کسی بھی قسم کے ٹیکس کے بغیر دے دیے۔‘
سپرنٹر نے اپنی ویڈیو میں سوشل میڈیا کے صارفین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کے مسئلے کے لیے آواز اٹھائی۔
واضح رہے صاحب اسرا کی اتوار کے روز ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں بیرون ملک سے سپائکس بطور تحفہ بھیجے گئے تاہم جب وہ کوریئر کمپنی کے دفتر سپائکس لینے گئیں تو انہیں بتایا گیا کہ اُن پر 68 ہزار روپے ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو انہوں نے ادا کرنا ہے۔
اس کے بعد سپرنٹر نے اُردو نیوز کو بتایا تھا کہ نئے سپائکس پر ٹیکس کے باعث وہ پرانے سپائکس میں ہی ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔
خیال ہے صاحب اسرا کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے۔
وہ رواں برس کوئٹہ میں کھیلے گئے 34 ویں نیشنل گیمز میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے سونے کے دو تمغے اپنے نام کر چکی ہیں۔
 

شیئر: