موسمی خطرات سے پیشگی انتباہ کے خودکار نظام میں تبدیلی
بین الاقومی معیار کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی ہے(فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے موسمی خطرات سے پیشگی انتباہ کے خود کار نظام میں تبدیلی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ موسمی خطرات سے خبردار کرنے کے لیے انتباہی نظام میں بین الاقومی معیار کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی ہے‘۔
قومی مرکز نے بتا یا کہ ’موسمی خطرات سے انتباہ کو تین کیٹگریز زرد، نارنجی اور سرخ رنگ دیے گئے ہیں۔ ان کے ذریعے موسمی حالات کی نشاندہی ہوگی‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’موسمی خطرات سے چھ سے بارہ گھنٹے قبل خبردار کیا جائے گا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ایسے تمام موسمی آلات جو سعودی عرب کے موسم کو متاثر کرسکتے ہیں ان سب کو شامل کیا گیا ہے‘۔
بوندا باندی سے موسلا دھار بارش، گرد آلود ہواؤں، تیز ہواؤں، دھند، اونچی لہروں سے برفباری سمیت تمام حالات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی نے گزشتہ ماہ ریاض میں انتباہ کے نئے نظام کا افتتاح کیا تھا۔