سعودی عرب میں ریاض ریجن کی کمشنری الدلم میں ’کبوتر ٹاورز‘ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
السعودیہ چینل کے مطابق غیر ملکی سیاح الدلم میں کبوتر ٹاورز کے منفرد ڈیزائن اور صحرائی ریت کی شکل سے ملتے جلتے رنگ دیکھ کر متاثر ہو رہے ہیں۔
مقامی شہری الدلم کے کبوتر ٹاورز ’ابراج الحمام‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ عربی میں الحمام کبوتر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ابراج، برج کی جمع ہے جس کے معنی ٹاور کے ہیں۔
الدلم ٹاورز دیکھنے میں مضبوط ہیں۔ یہ فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہیں۔ ایک اور سے دوسرے ٹاور کے درمیان فاصلہ بھی حیران کن ہے۔ یہ پرندوں کی پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں۔