بری راستے سے عراقی عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ پہنچ گیا
جمعرات 27 جولائی 2023 19:41
بری چیک پوسٹوں پر بھی تربیت یافتہ ماہر عملہ تعینات ہے۔ (فوٹو سبق)
عمرہ موسم 1445ھ شروع ہونے پر عراقی زائرین کا پہلا کاررواں جدیدۃ عرعر بری چیک پوسٹ کے راستے سعودی عرب پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے مطابق عمرہ زائرین ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے راستے مملکت آسکتے ہیں۔
جدیدۃ عرعر بری سرحدی چیک پوسٹ سعودی عرب کے شمالی حدود ریجن میں واقع ہے یہاں سے عراقی زائرین عمرہ اور حج کے لیے ارض مقدس آتے ہیں۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں نے جدیدۃ عرعر پہنچنے پر عراقی عمرہ زائرین کو امیگریشن کی سہولت فراہم کی۔ نہایت مستعدی اور تیزی کے ساتھ تمام کام انجام دیے۔
محکمہ پاسپورٹ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی طرح بری سرحدی چیک پوسٹوں پر بھی تربیت یافتہ ماہر عملہ تعینات کیے ہوئے ہے اور انہیں امیگریشن کارروائی انجام دینے کے لیے جدید طرز کے کمپیوٹر اور مشینیں فراہم کیے ہوئے ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں