Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام، کئی افراد گرفتار

14 یمنی دراندازوں کو قات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حشیش، ممنوعہ طبی گولیوں اور انواع و اقسام کی نشہ آور اشیا کے دھندے اور سمگلنگ میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی، سبق اور عاجل کے مطابق حائل پولیس نے ایک مقامی شہری کو حشیش اور ممنوعہ طبی گولیوں کا دھندا کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 225 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) ضبط کرلیے اور 14 یمنی دراندازوں کو قات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
جازان ریجن کی صبیا کمشنری میں 4 یمنی شہریوں اور ایک سعودی کو 34.8 کلو گرام قات کا دھندا کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ قات ایک  گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھی گئی تھی اور ملزمان میں سے ایک  گاڑی چلا رہا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: