Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوشیشیں ناکام، متعدد افراد گرفتار

قات ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی حکام نے منشیات کے خلاف جاری مہم میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 175 قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
جازان کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 100 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایک دوسرے واقعہ میں سیکیورٹی فورسز نے الدائر سیکڑ میں دو ایتھوپین شہریوں کو قات سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
حائل ریجن میں پولیس نے حشیش اور نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے، ا س کے قبصے سے اسلحہ اور رقم بھی برآمد ہوئی۔
ریاض میں ناکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے دو یمنی باشندوں اور دو مقامی شہریوں کو 110 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا ہے۔
قات ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی۔
طائف گورنریٹ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک فلپائنی باشندے کو منشیات کی تشہیر کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
حکام نے پکڑی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام جبکہ ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔

شیئر: