Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرآن کریم کی بے حرمتی، اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

2 جولائی کو جدہ میں منعقدہ اجلاس میں بوقت ضرورت اعلٰی سطح کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی گئی تھی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
اسلامی سربراہ کانفرنس کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی 2023 بروز پیر طلب کرلیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب وزرائے خارجہ کا 18 واں ہنگامی اجلاس او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ میں دو جولائی 2023 کو منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بیان پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔
2 جولائی کو جدہ میں منعقدہ اجلاس میں بوقت ضرورت اعلٰی سطح کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی گئی تھی۔
نئے اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم طہ مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔
اس موقع پر اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اشتعال انگیز حرکتیں، تعصب اور جان بوجھ کر مذہبی منافرت کا باعث بن رہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: