Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب

او آئی سی فلطسینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے متحرک ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پیر فروری کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں نابلس سمیت فلسطین کے بیشتر علاقوں پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق او آئی سی فلطسینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے نئے جارحانہ حملوں کے دوران گیارہ فلسطینی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
او آئی کا اجلاس اسرائیل کے مسلسل جارحانہ حملوں کو رکوانے کےلیے عالمی برادری کو اپنے فرض کی ادائیگی پر ٖزور دینے کےلیے بلایا گیا ہے۔
اور آئی سی ہنگامی اجلاس کے دوران عالمی برادری سے رابطوں کے لیے یکجہتی پیدا کرے گی اور اس بات پر زور دیا جائے گا کہ فلسطینی عوام کو مطلوب عالمی تعاون فراہم کیا جائے۔

شیئر: