Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

ملاقات میں امریکہ اور سعودی عرب کے سٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: عاجل)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیفان نے جدہ میں ملاقات کی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں امریکہ اور سعودی عرب کے سٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی گفت و شنید کی گئی۔
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں۔
سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر مملکت و رکن کابینہ محمد بن عبدالملک آل الشیخ اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے  گورنر یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔
سعودی عرب میں متعین سفیر مائیکل رائٹنی، امریکی قومی سلامتی کونسل میں مشرق وسطIی و شمالی افریقہ کے رابطہ کار، امریکی صدر کے سینیئر مشیر برائے  توانائی ، امریکی قومی سلامتی کونسل کے قانونی مشیر اور قومی سلامتی مشیر کی مشیر اول نے امریکہ کی طرف سے ملاقات میں شرکت کی.
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: