Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کی شادی میں پاکستانی کا عرب رقص وائرل

سعودیوں کی شادی میں پاکستانی  شہری کا عرب رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
صارفین پاکستانی کارکن کے روایتی رقص پر پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کارکن سعودی نوجوانوں کے ساتھ روایتی رقص کر رہا ہے۔ وہ عربوں کی طرح ہاتھ میں ڈنڈا لے کر انہی کے انداز میں مختلف طریقے سے رقص کر رہا ہے۔
سعودی نوجوانوں نے رقص سے متاثر ہو کر پاکستانی کا بھرپور ساتھ دیا۔
ایک صارف نے ویڈیو کلپ پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب میں غیرملکی کارکن ہمارے رسم و رواج تیزی سے سیکھ لیتے ہیں ہمارا لہجہ آسانی سے پکڑ لیتے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی  پیار و محبت کرنے والی قوم ہے اور یہاں  سب کو پذیرائی دی جاتی ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: