سعودی سے غیرملکی کی شادی، شرائط میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟
میڈیکل ٹیسٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک برس کردی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ہیلتھ کونسل نے غیرملکیوں کے ساتھ شادی کے لیے صحت ضوابط میں ترمیم کا اعلان کردیا ہے۔ ضوابط میں ترمیم کی منظوری کابینہ نے دی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق کابینہ کی جانب سے فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی غیرملکی مرد یا خاتون سے سعودی کی شادی کے لیے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیاجائے۔
اس ضمن میں کونسل کا کہنا ہے کہ غیرسعودی سے شادی کےلیے میڈیکل ٹیسٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک برس کردی گئی ہے۔
میڈیکل ٹیسٹ کے لیے مخصوص لیبارٹری کی شرط ختم کرتے ہوئے سرکاری یا منظورشدہ طبی اداروں کی رپورٹ بھی قابل قبول ہوگی۔
نئی شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی کے لیے میڈیکل رپورٹ کا ڈیجیٹل طریقے سے جاری کرائی جائے جس پر ’کیوآر کوڈ ‘ کا لنک بھی ہونا ضروری ہے۔
رپورٹ کو وزارت صحت سے تصدیق کرنا ضروری ہے۔ 18 برس سے کم عمرشادی کے خواہشمند کسی ایک فریق کا غیرسعودی ہونے کی صورت میں میڈیکل چیک اپ نہیں کیا جائے گا۔