Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دادا جان شادی مبارک ہو‘، 90 سالہ سعودی دُلہا کی ویڈیو وائرل

ناصر بن العتیبی کا کہنا ہے کہ ’بڑھاپا شادی کی راہ میں حائل نہیں ہوتا‘ (فوٹو: العربیہ چینل)
معمر سعودی شہری ناصر بن العتیبی کی شادی نے عفیف کمشنری اور سوشل میڈیا پر ہلچل پیدا کردی ہے۔ العتیبی کی عمر 90 سال سے زیادہ ہے اور یہ ان کی پانچویں شادی ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق العتیبی کی شادی کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پوتا اپنے دادا کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ’مبروک جدی ھذا العرس وبالرفاہ والبنین‘ (دادا جان شادی مبارک ہو، خوش حالی اور اولاد نصیب ہو)‘
معمر سعودی شہری کی شادی کا قصہ مختلف ذرائع ابلاغ میں گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے۔
ناصر العتیبی نے 90 برس سے زیادہ عمر میں اپنی شادی کو برحق ثابت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے جو کچھ کیا وہ زندگی کا طریقہ ہے۔‘

سعودی شہری ناصر بن العتیبی کے چار بیٹے ہیں (فوٹو: العربیہ چینل)

ناصر العتیبی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ میری آخری شادی نہیں ہے ایک اور شادی کروں گا۔ زوجیت کی زندگی پختہ یقین کی علامت ہے۔ اس سے انسان کو راحت ملتی ہے۔ میری اچھی صحت کا راز شادی ہی ہے‘
معمر شہری نے شادی مخالف نوجوانوں سے کہا کہ ’آئیں آگے بڑھ کر شادی کریں، اگر دین کا تحفظ اور دنیاوی زندگی کا لطف اٹھانا چاہتے ہو تو شادی کرو۔‘
العتیبی نے کہا کہ ’میں ہنی مون منا رہا ہوں۔ خوش ہوں۔ بڑھاپا شادی کی راہ میں حائل نہیں ہوتا۔ میرے چار بیٹے  ہیں۔ ایک وفات پاچکا ہے۔ میں دادا بن چکا ہوں مگر میں مزید بچوں کی خواہش رکھتا ہوں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: