Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دوپہر کے وقت ڈیوٹی پر پابندی کی خلاف ورزی پر رپورٹ کی جائے‘ 

وزارت کا کہنا ہے کارکنان کی صحت و سلامتی کا تحفظ  ضروری ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں رپورٹ کی جائے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ ’کارکنان کی صحت و سلامتی کا تحفظ  ضروری ہے۔ دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے والوں کی صحت و سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے‘۔ 
وزارت کے ترجمان محمد الرزقی نے کہا کہ ’دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی کی پابندی کی خلاف ورزی پر سمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے اطلاع کی جائے‘۔
یاد رہے کہ دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی پر پابندی کی شروعات 15 جون سے ہوئی ہے جو 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔
اس کے تحت دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پر کارکنان سے ڈیوٹی لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

شیئر: