Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا کے گھر میں آتشزدگی، چار بچے دم گھٹنے سے ہلاک

آتشزدگی کے وقت والدین گھر پرموجود نہیں تھے ( فوٹو: ٹوئٹر محکمہ شہری دفاع)
مشرقی سعودی عرب کی کمشنری الاحسا کے شہر العمران میں ایک گھر میں آتشزدگی سے چار بچے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق العدالہ نیشنل کلب کے ٹرینر علی العبید کے گھر میں آگ لگی۔ اس وقت چار سالہ ھبہ، نو سالہ حسین، دو سالہ لیان اور ایک سالہ رھف گھر میں سوئے ہوئے تھے جبکہ والدین گھر پر نہیں تھے۔ 

بچوں کے والد نے بتایا آگ پہلی منزل میں شارٹ سرکٹ سے لگی (فوٹو: ٹوئٹر محکمہ شہری دفاع)

آتشزدگی کی شروعات زمینی منزل سے ہوئی تھی جو پھیل کر دوسری منزل تک پہنچ گئی۔ 
علی العبید نے بتایا کہ’ آگ پہلی منزل میں شارٹ سرکٹ سے لگی۔ بچے دم گھٹنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ یہ نوشتہ تقدیر ہے۔ صبر کے سوا ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں‘۔ 
سعودی ریسلنگ فیڈریشن نےاپنے ٹرینر علی العبید سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 
سوشل میڈیا صارفین  نے بھی ٹرینر علی العبید سے تعزیت کی ہے۔

شیئر: