سعودی عرب کے القصیم ریجن کی کھجوریں ناروے، سویڈن اور سپین اور دیگر یورپی ممالک کی منڈیوں میں مقبول ہیں۔
العربیہ چینل نے القصیم ریجن کی کھجوروں کی برآمدات کے حوالے سے رپورٹ نشر کی ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ ’قصیم کی عمدہ کھجوریں دنیا بھر میں عموما اور یورپی ممالک میں خصوصا پسند کی جارہی ہیں‘۔
کھجوروں کی مارکیٹنگ کے ماہر یوسف الدخیل نے بتایا کہ’ سعودی عرب سالانہ تین لاکھ 20 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کررہا ہے۔ برآمدات میں سالانہ بیس فیصد اضافہ ہورہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’دو قسم کی کھجوریں الخلاص اور السکری یورپی ممالک میں پسند کی جارہی ہیں۔ سعودی عرب سے جتنی کھجوریں باہر بھیجی جارہی ہیں ان میں سے پچاس فیصد کا تعلق القصیم سے ہے‘۔