کارگو اور لاجسٹک خدمات کی سعوائزیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
اتوار 30 جولائی 2023 22:16
مختلف پیشوں اور عہدوں کے لیے تربیتی کورس تیار کیے گئے ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے لاجسٹک خدمات اور کارگو کی سعوائزیشن کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا ہے۔
یہ کام سعودی لاجسٹک اکیڈمی، پرائیویٹ نیز سرکاری متعلقہ اداروں کے تعاون سے کیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے امیدواروں کی ٹریننگ کے لیے پانچ پروگرام تیار کیے گئے ہیں۔
سعودی لاجسٹک اکیڈمی میں ماہر اور تجربہ کار افراد کی مدد سے کارگو اور لاجسٹک خدمات کے حوالے سے تربیت دیں گے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کارگو سروس سے تعلق رکھنے والے مختلف پیشوں اور عہدوں کے لیے تربیتی کورس تیار گئے ہیں۔
سیکریٹری کارگو اور کارگو سروس فراہم کرنے والے سعودی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ ہنر سکھایا جائے گا۔ ٹریننگ کا دورانیہ پانچ روزہ ہوگا۔