نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی میٹروٹرین کو بدھ کی صبح راجیو چوک اسٹیشن پر اس وقت خالی کرالیا گیا جب ٹرین کی چھت پر چنگاریاں دیکھی گئیں۔دہلی میٹروریل کارپوریشن کے افسر نے بتایا کہ صبح 10بجکر 17منٹ پر ٹرین کی چھت پر چنگاریاں اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ٹرین کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا اس کی وجہ سے یلو لائن پر سروس معطل ہوگئی۔ہلکا سا دھماکہ بھی سنا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ شاٹ سرکٹ ہوا تھا تاہم تحقیقات جاری ہے۔مسافروں کو دوسری ٹرین میں ان کی منزل مقصود تک پہنچایا گیا جبکہ متاثرہ ٹرین کو مزید جانچ پڑتال کیلئے ڈپوبھیج دیا گیا ، ٹرین سروس مکمل بحال ہوچکی ہے۔