Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت مند خاندان کے گھر کی بحالی میں رضاکار ٹیم کا اقدام

اپنی کمیونٹی کے لیے کچھ کرنے یا انہیں کچھ دینے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی رضاکاروں کی تنظیم سین فاؤنڈیشن نے ریاض میں رہنے والے انتہائی ضرورت مند پانچ افراد کے گھر کی تزئین و آرائش میں ان کی مدد کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس خاندان کا سربراہ ایک سے زیادہ امراض میں مبتلا ہے جب کہ تین بچوں کی والدہ  فالج کا شکار ہونے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔

تزئین کے لیے مختلف اداروں نے فاؤنڈیشن کو مدد فراہم کی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سین فاؤنڈیشن کی ٹیم نے جب ان کے گھر کا معائنہ کیا تو ان کے گھر میں سونے کے لیے بھی کوئی مناسب انتظام نہیں تھا۔
سین فاؤنڈیشن کی جانب سے 2019 سے آغاز کے بعد سے ریاض کے الریجا ڈسٹرکٹ میں رضاکارانہ مدد اور بحالی کا یہ 100 واں منصوبہ ہے۔
رضاکاروں نے گذشتہ روز تمام دن گھر کی دیواروں کی مرمت کا کام کیا، باورچی خانہ بحال کیا اور اندرونی دیواروں اور دروازوں کو رنگ و روغن سے  آراستہ کر دیا۔

مجھے اس پلیٹ فارم سے ساتویں مرتبہ سماجی خدمت کا موقع ملا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس فلیٹ کی بحالی کے دوران یہاں قیام پذیر خاندان کو فرنشڈ اپارٹمنٹ میں بھیج دیا  گیاہے اور گھر کی مکمل بحالی کے بعد انہیں واپس یہاں بسا دیا جائے گا۔
سین فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینجر معاذ الواحد نے بتایا ہے کہ سماجی بہبود کے منصوبوں میں تعاون کرنے کے لیے ہمارے پاس 1500 سے زیادہ  رضاکاروں نے خدمات کی پیشکشیں کی ہے۔
معاذ نے بتایا کہ ہماری ٹیم رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے خواہشمند افراد کا شکریہ ادا کرتی ہے تاہم ابھی ہمیں صرف  سے 60 رضاکاروں کی ضرورت تھی۔

یہاں رہنے والوں کی خوشی دیکھ کر تمام تھکاوٹ دور ہو گئی۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے بتایا کہ آج ہم نے اس طرح کے بحالی منصوبے کا 100واں کام مکمل کیا ہے جس پر ہم سب بہت خوش ہیں اور اپنے تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سین فاؤنڈیشن کے ساتھ رضاکارانہ خدمات دینے والی خاتون لوجین الغامدی نے بتایا کہ مجھے اس پلیٹ فارم سے ساتویں مرتبہ سماجی خدمت کا موقع ملا ہے۔
لوجین نے بتایا کہ ہفتہ واری چھٹی کے دوران کام جب میں نے یہ خدمات انجام دیں تو تھوڑی تھکاوٹ کا احساس ہوا لیکن یہاں بسنے والوں کی خوشی کا اندازہ کر کے تمام تھکاوٹ دور ہو گئی۔

سین فاؤنڈیشن کی رضاکارانہ مدد اور بحالی کا یہ 100 واں منصوبہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سین فاؤنڈیشن کے  پراجیکٹ مینجر معاذ الواحد نے بتایا کہ مختلف کاروباری ادارے ہماری مدد کرنے میں پیش پیش ہیں جن میں میشکاتی، الجلان رویرا، جزیرہ پینٹس اور عقر سمیت کئی دیگر شامل ہیں۔
گھر کی تزئین کے لیے فرنیچر، لائٹنگ اور ضرورت کے دیگر سامان کے لیے مختلف اداروں نے فاؤنڈیشن کو مدد فراہم کی ہے۔
اس موقعہ پر وہاں موجود خاتون رضاکار شائمہ الشمالی نے پرجوش انداز میں کہا ہے کہ اپنی کمیونٹی کے لیے کچھ کرنے یا انہیں کچھ دینے کا یہ بہترین طریقہ ہے، انہوں نے فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور دیگر تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: