Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قرآن کی بے حرمتی کے واقعات رکوائے جائیں‘ سعودی عرب کا ڈنمارک سے پھر مطالبہ

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈنمارک کے ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رکوانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ سے منگل کو ڈنمارک نے ہم منصب لوکے راسموسن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہر کوشش کو پھر مسترد کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کےاس مطالبہ کو دہرایا کہ ’آسمانی کتابوں کے تقدس کو پامال کرنے کی کارروائیاں فوری طور پر رکوائی جائیں جو مسلمانان عالم کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتی ہیں‘۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ’ انتہا پسندوں نے اظہار رائے کی آزادی کو نفرت کی آگ بھڑکانے کے لیے غلط طریقے سے استعمال کیا۔ یہ لوگ نہ صرف دین اسلام پر تنقید کی مہم چلائے ہوئے ہیں بلکہ ان کا ہدف مسلم معاشروں کو بھڑکانا اورانہیں مشتعمل کرنا ہے۔ اس سے عالمی سطح پر ڈنمارک کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اس قسم کی سرگرمیوں سے صرف انتہا پسندوں کو فائدہ ہوگا‘۔ 
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ اس قسم کی اشتعال اqrنگیز حرکتوں پر افسوس ہے۔ حکومت اس سے پہلے بھی اس قسم کی سرگرمیوں کی مذمت کرچکی ہے‘۔ 

شیئر: