پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرکے اپنی الگ سیاسی جماعت تو بنا لی ہے مگر انہیں پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو اپنی طرف لانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دوسری جانب خاندانی تنازعے کی وجہ سے پرویز خٹک کی اپنی فیملی نے پارٹی میں شمولیت سے انکار کردیا ہے جن میں ان کے چھوٹے بھائی اور سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک سرفہرست ہیں
سابق وزیر لیاقت خٹک کے ساتھ اختلافات گذشتہ تین برسوں سے چلے آرہے ہیں، لیکن پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ دونوں بھائیوں میں اتحاد ہوجائے گا مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں
-
پرویز خٹک کے قافلے میں شریک رہنما یوٹرن کیوں لے رہے ہیں؟Node ID: 780626
-
’پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز‘ کے اعلان کے بعد خاموشی کی وجہ کیا ہے؟Node ID: 782486