تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے اپنی سابقہ جماعت کے چند رہنماؤں کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا میں ایک نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد تو رکھ دی ہے، لیکن اس کے سربراہ سمیت پارٹی میں شامل دیگر رہنما سیاسی سرگرمیوں سے دور نظر آ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے باقاعدہ اعلان کے وقت پرویز خٹک نے 57 اراکین کی شمولیت کا دعویٰ کیا مگر درحقیقت پارٹی اجلاس میں 30 سے زیادہ افراد موجود نہ ہو سکے۔
دوسری جانب پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی کے اعلان کے بعد بعض سابق رہنماوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پرویزخٹک نے نئی جماعت ’پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز‘ کا اعلان کر دیاNode ID: 780266
-
کیا پرویز خٹک کی نئی پارٹی تحریک انصاف کو سیاسی مات دے سکے گی؟Node ID: 780331
-
پرویز خٹک کے قافلے میں شریک رہنما یوٹرن کیوں لے رہے ہیں؟Node ID: 780626