سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو جکارتہ میں انڈونیشی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انڈونیشی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر شہزادہ خالد بن سلمان کا خیرمقدم کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر دفاع نے برطانیہ میں بی اے سسٹمز کمپنی کا دورہ کیاNode ID: 725866
-
سعودی عرب اور جاپان میں دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا جائزہNode ID: 783911
اس موقع پر دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعد ازاں انڈونیشیا اور سعودی عرب کے وزرائے دفاع کی ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
عسکری و دفاعی شعبے میں باہمی تعاون اور اسے جدید خطوط پر استوار کرکے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات بھی زیر بحث آئے ہیں۔
انڈونیشی اسلحہ ساز کمپنیوں کے متعدد سربراہوں نے سعودی وزیر دفاع کو اپنی مصنوعات اور استعداد کے حوالے سے بریف کیا۔ دفاعی شعبے میں جدید مصنوعات سے متعارف کرایا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹ کیا ’منگل کو انڈونیشی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔ عسکری اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
Met with @prabowo, Indonesian Minister of Defense, in Jakarta today. We reviewed relations between our brotherly countries and discussed ways to enhance our military and defense cooperation. I also met leading defense companies and explored their expertise and latest products. pic.twitter.com/72ZiF9MtO8
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) August 1, 2023