Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع نے برطانیہ میں بی اے سسٹمز کمپنی کا دورہ کیا 

ٹائیفون طیارے کی خصوصیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کو برطانیہ کی وارٹن سٹی میں بی اے ای سسٹمز کمپنی کا دورہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق برطانوی افواج کے چیف آف سٹاف اور مملکت میں متعین برطانوی آرمی اتاشی نیز بی اے ای سسٹميز کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے ان کا خیرمقدم کیا,
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع کو ٹائیفون طیارے کی امتیازی خصوصیات اور اس کے حربی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 ٹائیفون طیارے کے متعدد ماڈلز اور جدید سسٹمز سے آگاہ کیا گیا۔ (فوٹو ایس یی اے)

سعودی وزیر دفاع کو مستقبل کے حوالے سے کمپنی کی حکمت عملی اور سکیموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
برطانوی کمپنی اور سعودی آرمی کے درمیان نصف صدی سے زیادہ عرصے سے شراکت ہے۔ اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ 
سعودی عرب اور بی اے ای سسٹمز کمپنی نے پچاس برس کے دوران ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ سب سے بڑی کامیابی پہلے لڑاکا طیارے کی سمبلنگ اور اس کے بعض پرزے سعودی عرب میں تیار کرنے کے حوالے سے ملی ہے۔

برطانوی کمپنی اور سعودی آرمی کے درمیان نصف صدی سے شراکت ہے(فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ خالد بن سلمان نے بی اے ای سسٹمز کمپنی کے ماتحت  ایئر سسٹم کے ڈیزائن اور تجدید پر کام کرنے والے سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ٹائیفون طیارے کے متعدد ماڈلز اور ہوابازی میں استعمال ہونے والے جدید سسٹمز سے آگاہ کیا گیا۔ 
اس موقع پر برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، سعودی آرمی چیف جنرل فیاض الرویلیِ، معاون وزیر دفاع ڈاکٹر خالد البیاری، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ھشام سیف، سعودی برطانوی ڈیفنس کوآٖپریٹو پروگرام کے چیئرمین عبداللہ الربیعہ اور دفاعی تعاون پروگرام کے ڈائریکٹر میجر جنرل صلاح الدین الفواز، برطانیہ کے سعودی سفارتخانے میں تعینات آرمی اتاشی ریاض ابو عباۃ بھی موجود تھے۔

شیئر: