Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیبر کورٹس میں ایک سال کے دوران 31 ہزار سے زیادہ کیسز کے فیصلے

سعودی لیبر کورٹس میں یومیہ 88 کیسز نمٹائے جا رہے ہیں ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے عدالتی ذرائع نے کہا ہے کہ  گزشتہ ھجری سال 1444 کے دوران لیبر کورٹس نے 31 ہزار 100 کیسز نمٹائے ہیں، یومیہ اوسط  88 رہا۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سب سے زیادہ فیصلے ریاض ریجن کی لیبر کورٹس نے کیے۔ ان کی تعداد  دس ہزار887 رہی۔ کل فیصلوں میں ان کی شرح 35 فیصد ہے۔ 
مکہ مکرمہ ریجن میں آٹھ ہزار 478 ، الشرقیہ ریجن میں پانچ ہزار 488 ، مدینہ منورہ ریجن میں ایک ہزار 930 ، عسیر ریجن میں ایک ہزار 384 ، قصیم ریجن میں 826  اور جازان ریجن میں 580 کیسز کے فیصلے ہوئے۔ 
لیبر کورٹس میں قانون محنت کے مطابق کیس دائر کرنے سے قبل آجر اور اجیر کے درمیان دوستانہ ماحول میں تنازعات طے کرنے کے لیے 21 دن دیے جاتے ہیں۔
اگر اس دوران تنازعہ طے نہ ہوپائے تو ایسی صورت میں کیس آن لائن لیبر کورٹ میں دائرکیا جاتا ہے۔ 
سعودی وزارت انصاف نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ مملکت کی تمام عدالتوں نے گزشتہ ھجری سال کی آخری  سہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ فیصلے صادر کیے۔ 6 لاکھ 2 ہزار سماعتیں ہوئیں۔  

شیئر: