سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 8 ماہ میں لیبرکورٹس میں 25 ہزار500 کیسز نمٹائے گئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے‘۔
’الاقتصادیہ‘ نے وزارت عدل وانصاف کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ’ ریاض ریجن میں 8391 مقدمات نمٹائے گئے جن کا تناسب 32.9 ہے۔
جو مقدمات نمٹائے گئے ان میں سب سے زیادہ ماہانہ اجرت کے رہے جبکہ دوسرے نمبر پرواجبات اور حقوق کی عدم ادائیگی کے مقدمات تھے‘۔
’مکہ ریجن کی لیبرکورٹس میں نمٹائے جانے والے مقدمات کی تعداد 7228 رہی جبکہ مشرقی ریجن تیسرے نمبر پررہا جہاں لیبرکورٹس میں آنے والے مقدمات 5235 رہے‘۔
چوتھا نمبرمدینہ منورہ ریجن کا تھا جہاں نمٹائے جانے والے مقدمات کی تعداد 1507 تھی۔
عسیر ریجن میں 799، قصیم میں 620، جازان 514، تبوک 387، حائل 224 ، نجران 188، الباحہ 141 ، الجوف 120 اور حدود الشمالیہ ریجن میں 71 کیسز کا فیصلہ ہوا ہے۔