Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ ایران کی دعوت

دعوت نامہ امارات میں ایران کے سفیر رضا امیری نے پیش کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر اور متحدہ عرب امارات میں ایران کے سفیر رضا امیری کے درمیان ابوظہبی میں ملاقات کے دوران یہ دعوت نامہ حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: