Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ویٹ لفٹر لیان القرشی نے دہلی میں تین میڈل جیت لیے

لیان نے پہلی سعودی ویٹ لفٹر خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ویٹ لفٹر لیان القرشی نے ایشین جونیئر اینڈ یوتھ چیمپیئن شپ کے سنیچ اینڈ جرک مقابلوں میں کانسی کے تین  میڈل حاصل کرلیے۔
المرصد اور اخبار 24  ویب سائٹس کے مطابق ایشین جونیئر اینڈ یوتھ چیمپیئن شپ کے مقابلے دہلی میں ہوئے۔ 81 کلو گرام کیٹگری میں لیان کانسی کے تین میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ان مقابلوں میں 17ممالک کے 210 کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔ (فوٹو المرصد)

لیان القریشی نے ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں پہلی سعودی ویٹ لفٹر خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
لیان کا کہنا ہے کہ ’وہ سعودی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی شکر گزار ہیں جن کی مسلسل حوصلہ افزائی کی بدولت انہیں کامیابی ملی‘۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں میں 17 ایشیائی ممالک کے 210 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: