متحدہ عرب امارات میں دبئی سمیت بیشتر علاقے سنیچر کو بارش، تیزہواوں اور گرد وغبار کے طوفان کی کی زد میں رہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے خراب موسمی صورتحال اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے خراب موسم کے ساتھ دبئی اورالعین سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی تھی۔ سنیچر کی سہ پہر کے علاوہ اتوار اور پیر کو بھی بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
#أمطار_الخير شارع الإمارات #دبي #المركز_الوطني_للأرصاد #أمطار #أصدقاء_المركز_الوطني_للأرصاد #حالة_الطقس #حالة_جوية #هواة_الطقس pic.twitter.com/RxF60cXyOL
— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) August 5, 2023
شارجہ پولیس نے ایک الرٹ جاری کیا جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا گیا کہ’ وہ بارش کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط کریں اور حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں‘۔
ابوظبی پولیس نے دبئی سے العین روڈ پر رفتار کی حد عارضی طور پر140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی ہے۔
ڈرائیورں سے کہا گیا کہ ’وہ بارش کے باعث احتیاط کریں‘۔
ٹوئٹر پرسوشل میڈیا صارفین نے امارات میں بارش اور گردو غبار کے طوفان کی تصاویر اور وڈیوز شیئرز کی ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/August/36566/2023/rain_dubai.jpg)