Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اگست کےلیے بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق منگل یکم  اگست سے ہوگا (فوٹو: گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں پیر31 جولائی کو اگست 2023 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
 پیٹرول سپر98، سپیشل 95، ای پلس اور ڈیزل کے نرخ بڑھیں گے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق منگل یکم  اگست سے ہوگا۔‘
 پیٹرول سپر 98  اگست میں 3.14 درہم فی لٹر ملے گا۔ جولائی میں اس کی قیمت 3.00 درہم فی لٹر تھی۔
 سپیشل 95 جو جولائی میں 2.89 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 3.02 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.95 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ جولائی میں 2.81 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
 ڈیزل کی نئی قیمت 2.95 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت جولائی میں 2.76 درہم فی لٹر مقرر تھی۔

شیئر: