Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور چلی کی گول میز سرمایہ کاری کانفرنس

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے چلی کے وزرا سے بھی ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور چلی کی گول میز سرمایہ کاری کانفرنس چلی کے درالحکومت سینتیا گو میں ہوئی ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، دونوں ملکوں کے عہدیدار اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس ہی اے کے مطابق کانفرنس میں سرمایہ کاری کے مواقع، سعودی عرب اور چلی کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کرنےِ اور دونوں ملکوں میں نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کے  پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں انویسٹمنٹ پارٹنر شپ اور اسے مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح نے چلی کے وزرا سے بھی ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور چلی کے درمیان دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: