سعودی عرب، عمان میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جمعرات 27 جولائی 2023 19:30
فنڈ کو مختلف قسم کی مراعات حاصل ہوگئی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب، سلطنت عمان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے عمان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر جمعرات کو دستخط کر دیے۔
اخبار 24 کے مطابق سلطنت عمان میں سرمایہ کاری کے امکانات تیزی سے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور عمانی معیشت کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں تیز رفتار بڑی معیشتوں میں سے ایک مانا جا رہا ہے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور اس کے ماتحت کمپنیاں عمان میں محفوظ سرمایہ کاری کریں گی۔ فنڈ کو مختلف قسم کی مراعات حاصل ہو گئی ہیں۔
فریقین نے سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط سعودی عمانی انویسٹمنٹ کمپنی کے قیام کے تحت کیے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلطنت عمان کے کئی ابھرتے ہوئے شعبوں میں 18 ارب ریال کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں