Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرورہ میں تیز رفتار گاڑی ریستوران میں جا گھسی

حادثے میں ریستوران کا اگلا حصہ تباہ جبکہ کیشئر زخمی ہوگیا (فوٹو: سکرین گریب)
جنوبی سعودی عرب کے علاقے شرورہ میں تیز رفتار گاڑی ایک ریستوران میں گھس گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار ریستوران میں جا گھسی۔ اس وقت ریستوران کے اندر لوگ کھانا کھانے کے لیے موجود تھے۔
گاڑی ریستوران کے آگے حصے سے ٹکرائی جس سے اندر بیٹھے افراد خوفزدہ ہو گئے اور جان بچانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ریستوران کا اگلا حصہ تباہ جبکہ کیشئر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہو گئی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کے تحت تیز رفتاری پر 150 سے دو ہزار ریال تک جرمانہ ہے۔ شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کی حد بھی مقرر ہے۔

شیئر: