Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر نمبر پلیٹ گاڑی تیز رفتاری سے چلانے والا ڈرائیور گرفتار

اس کی وڈیو سوشل میڈیا  پر شیئر کی گئی ہے۔( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں طائف ٹریفک پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر کیپرس کار کے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی شہری نے سنیپ چیٹ پر وڈیو  شیئر کی جس میں دعوی کیا تھا گیا کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ والی کار مقررہ رفتار سے زیادہ تیز چلا رہا ہے اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا  پر بھی شیئر کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ  ٹریفک قانون میں سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے کیپرس کار کے ڈرائیور کو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔

معاملہ ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جارہا ہے۔ (فوٹو عاجل)

محکمہ  ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں میں ملوث کار کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری  کیں اور کہا کہ ’طائف محکمہ ٹریفک نے کیپرس کار کے اس ڈرائیور کو بالاخر گرفتار کرلیا جو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی حد سے زیادہ رفتار سے چلا رہا تھا‘۔
  کار  ڈرائیور نے سنیپ چیٹ پر ٹریفک خلاف ورزیوں کی وڈیو بھی شیئر کی تھی۔ اب اسے ٹریفک خلاف ورزیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ معاملہ ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: