Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: گاڑی خاتون کے کنٹرول سے باہر، دکان میں جا گھسی

حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا (فوٹو المرصد)
جدہ میں تیز رفتارگاڑی خاتون ڈرائیورکے قابو سے باہر ہو کر جوس کی دکان میں جا گھسی- حادثے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی-
مزید پڑھیں
عاجل اورالمرصد ویب سائٹس کے مطابق جدہ کے ابحرشمالی کے علاقے میں ایک خاتون گاڑی چلا رہی تھی کہ اچانک گاڑی ان کے  قابو سے باہر ہو کر سامنے ایک جوس کی دکان میں جا گھسی-
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دکان کا مرکزی شیشہ توڑتے ہوئے اس میں گھس گئی۔ شایدین نے بتایا کہ گاڑی خاتون چلا رہی تھی جو ان کے قابوسے باہر ہوگئی۔
تصادم سے دکان کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا-
اس حوالے سے سی سی کیمروں کے ذریعے بننے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: