Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منامہ:الدراز کا علاقہ مطلوب افراد کا اڈہ بن گیا تھا، امن عامہ

منامہ .... بحرینی امن عامہ کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے بدھ کو پریس کانفرنس کرکے الدراز علاقے میں سیکیورٹی آپریشن کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ علاقہ عدالت سے مفرور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد کا اڈ ہ بنا ہوا ہے۔ یہاں قانون کی کئی خلاف ورزیاں روز مرہ کا معمو ل بن چکی ہیں۔ نوجوانوں کو اغوا کرکے زدو کوب کرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ یہ ریڈ الرٹ علاقہ ہے۔ بوجوہ یہاں سیکیورٹی آپریشن ناگزیر ہوگیاتھا۔ قانون کے باغی عناصر کو خود کو حوالے کرنے کیلئے کہا گیا تھا تاہم انہوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اورپولیس کے احکام پر عمل درآمد سے انکار کردیا۔ انہیں منتشر ہونے کیلئے کہا گیا۔ یہ مطالبہ بھی نظر انداز کردیا گیا۔ آخر میں انہوں نے دستی بم ، آہنی سلاخوں سے حملہ شروع کردیا۔ دیسی ہتھیار اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی کے کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ 31کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ کئی کو مرہم پٹی کرکے موقع پر ہی رخصت کردیا گیا۔8مخالف عناصر کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال بھیجا گیا۔ 5کی موت واقع ہوگئی۔286گرفتار کئے گئے ۔ان میں نمایاں ترین11افراد ہیں۔ 23سالہ محمد یوسف العجمی، 24سالہ سلمان ابراہیم اور 21سالہ ا لسید رضا علوی حسین کے علاوہ مزید 8 افراد گرفتار کئے گئے۔ یہ سب سزا یافتہ ہیں۔13ایسے افراد گرفتار کئے گئے جن پر مقدمات چل رہے ہیں۔

شیئر: