Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کا خلائی مشن چندریان 3 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

انڈیا کا خلائی مشن چندریان 3 چاند کے مدار (اوربِٹ) میں داخل ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انڈیا کی دی انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) نے سنیچر کے روز کہا ہے کہ اڑان بھرنے کے بعد تین ہفتے بعد چندریان 3 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔
    
اِسرو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چندریان 3 ’کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہو چکا ہے۔‘
اس کے بعد اگر باقی کا مشن پلان کے مطابق جاتا ہے تو انڈیا کا یہ خلائی جہاز چاند کے جنوب قطب پر 23 اور 24 اگست کے درمیان لینڈ کرے گا۔
دوسری جانب اِسرو کو چندریان 3 کی جانب سے چاند کی پہلی تصاویر بھی موصول ہوئی ہیں۔
اِسرو کو کہنا ہے کہ چندریان 3 نے یہ تصاویر 5 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوتے ہوئے کھینچیں۔

خیال رہے اس سے قبل سمتبر 2019 میں اِسرو کے مشن چنرریان 2 کا چاند کی سطح سے صرف 2.1 کلومیٹر کی دوری پر گراؤنڈ سٹیشن سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

اگر چندریان 3 کا مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو انڈیا چاند پر جانے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔
 
یہ انڈیا جیسے ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہوگا۔ اس سے قبل امریکہ، روس اور چین چاند کی سطح پر جا چکے ہیں۔
انڈیا کے اِس مشن پر 7 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے قریب خرچہ آ رہا ہے تاہم یہ خرچہ باقی ممالک کے نسبت کم ہے۔
دووسری جانب چندریان 3 کا خلائی سفر 1960 اور 1970 کی دہائی میں چاند پر جانے والے اپولو مشن کے مقابلے میں کافی زیادہ وقت لگا رہا ہے اسی طرح یہ انڈین راکٹ امریکہ کے سیچرن فائیو کی نسبت کم پاور کا ہے۔
واضح رہے چندریان کا مطلب سنسکرت زبان میں ’چاند گاڑی‘ ہے۔ اس خلائی مشن کے دوران دو میٹر لمبی روور یعنی گاڑی کو چاند کے جنوبی قطب کے قریب پہنچایا جائے گا جو دو ہفتے میں مختلف تجربے کرے گی۔
 

شیئر: