Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے چندریان 3 نے چاند کا دو تہائی سفر کر لیا

چندریان کا مطلب سنسکرت زبان میں ’چاند گاڑی‘ ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے خلائی جہاز چندریان 3 نے چاند کا دو تہائی سفر پورا کر لیا ہے جس کے بعد یہ خلائی جہاز سنیچر کی شام کو چاند کے مدار میں داخل ہو گا۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چنرریان 3 نے چاند کے گرد دو تہائی سفر مکمل کر لیا ہے اور وہ چاند کے مدار میں سنیچر کو انڈین وقت کے مطابق شام سات بجے چاند کے مدار میں داخل ہو گا۔
چندریان 3 خلائی جہاز کی اگلی اہم سٹیج اس کا چاند کے مدار میں جانا ہے۔ 23 اگست کو انڈیا کے اُس تاریخی دن کی امید کی جا رہی ہے جب خلائی جہاز کی چاند پر سوفٹ لینڈنگ متوقع ہے۔
اسرو کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک یہ مشن بالکل ٹھیک طرح سے جاری ہے اور اس میں کوئی مسائل نہیں ہیں۔
اگر چندریان 3 کا مشن کامیاب ہوتا ہے تو انڈیا چاند پر جانے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ اِسرو کا 2019 میں ناکام ہونے والے مشن چندریان 2 کے بعد کا مشن ہے۔
ستمبر 2019 میں اِسرو کے مشن چندریان 2 کا چاند کی سطح سے صرف 2.1 کلومیٹر کی دوری پر گراؤںڈ سٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

اگر چندریان 3 کا مشن کامیاب ہوتا ہے تو انڈیا چاند پر جانے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

چندریان کا مطلب سنسکرت زبان میں ’چاند گاڑی‘ ہے۔ اس خلائی مشن کے دوران دو میٹر لمبی روور یعنی گاڑی کو چاند کے جنوبی قطب کے قریب پہنچایا جائے گا، جو دو ہفتے میں مختلف تجربے کرے گی۔
ماہرین کے خیال میں چاند پر روور لانچ کرنے کا ایک اور بھی مقصد ہے جس کے ذریعے دراصل انڈیا دنیا کو یہ پیغام بھجوانا چاہتا ہے کہ وہ خلائی دوڑ میں نجی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے چندریان 3 انڈیا کا چاند پر جانے والا تیسرا مشن ہے جس پر سات کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

شیئر: