Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السودہ کے محل اور قلعے جو قدیم دور میں لے جاتے ہیں

عسیر ریجن میں چار ہزار تاریخی قریے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ٹورسٹ گائیڈ عبدالرحمن نے کہا ہے کہ ’ابھا کے السودہ علاقے میں ابو سراح محل اور قلعے علاقے کی مشہور ترین تاریخی عمارتوں میں شامل ہیں۔ انہیں عسیر ریجن کے منفرد جغرافیائی ماحول کے تناظر میں پتھروں اور مقامی درخت عرعر کی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے۔‘
عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ’السودہ کے علاقے میں موجود قلعوں اور محلوں کی سیر آپ کو قدیم دور کی یاد تازہ کرا دے گی۔ انہیں دیکھ کر 1252ھ  مطابق 1836 کے دوران تعمیر کیے جانے والے محلوں کے سفر کا لطف محسوس ہوگا۔ ان محلوں کے کمروں کے مختلف نام ہیں۔ ہر نام کے ساتھ  کوئی نہ کوئی کہانی یا کوئی قصہ ہے۔‘

1836 میں شیخ لاحق بن احمد ابو سراح نے انہیں تعمیر کرایا تھا۔ (فوٹو اخبار 24)

عبدالرحمن نے بتایا کہ ’یہاں وازع، عزیز اور المصلی تین محل ایسے ہیں جنہیں 1252ھ  مطابق 1836 میں شیخ لاحق بن احمد ابو سراح نے تعمیر کرایا تھا۔‘
 ’قدیم زمانے سے ہی ہمارے یہاں قبائل اور ان کی شاخوں کے ناموں سے منسوب ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’قصر عزیز‘ کا نام آل عبدالعزیز سے منسوب ہے جبکہ وازع نامی محل عسیر کے بنی مغید قبیلے کی ایک شاخ کی یاد دلا رہا ہے۔

روزانہ 2 سے ڈھائی ہزار سیاح یہاں آتے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

سعودی ٹورسٹ کا کہنا ہے کہ ’اہل عسیر نے اپنے محلوں اور قلعوں کو مختلف ناموں سے منسوب کر کے اپنی ثقافت، طرز تعمیر اور اپنے یہاں رائج فن کی تاریخ ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دی ہے۔‘
عسیر ریجن میں چار ہزار تاریخی قریے ہیں، مذکورہ محل اور قلعے ان میں شامل ہیں۔ 
عبدالرحمن نے کہا کہ ’یہاں محلوں اور قلعوں کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ مقامی باشندوں کے علاوہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں اور بہر سے آنے والے سیاحوں میں مقبول ہیں۔‘
 ’یہاں سیاحوں کی سہولت کے لے قہوہ خانے اور ریستوران بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔‘

سیاحوں کی سہولت کے لے قہوہ خانے اور ریستوران بھی قائم ہیں (فوٹو اخبار 24)

عبدالرحمن نے بتایا کہ ’یہاں سیر کے اوقات صبح 9 بجے سے لے کر رات نو بجے تک کے ہیں۔ روزانہ 2 ہزار سے 2500 کے درمیان سیاح آتے ہیں۔‘
عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ’اہم شخصیات اور وزرا بھی السودہ کے قلعوں اور محلوں کی سیر کے لیے پہنچتے ہیں۔ ان کے تاثرات عام لوگوں کو یہاں سیر کی تحریک دے رہے ہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: