’عرب رسم و رواج سر آنکھوں پر‘ سعودی دوست کی شادی میں شرکت
سعودی عرب کے نجران ریجن میں ایک ایشیائی شہری نے اپنے سعودی دوست کی شادی میں شرکت کرکے سب کے دل جیت لیے۔
المرصد ویب کے مطابق اپنے سعودی دوست خالد لعجم کی دعوت پر اس کی شادی کی تقریب میں اپنے ملک کے روایتی لباس میں اہل نجران کے رسم و رواج کے ساتھ شرکت کی۔
مملکت میں مقیم غیر ملکی نے شادی ہال میں مہمانوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا جبکہ مہمانوں نے پرجوش خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر کہا کہ ’اللہ آپ کو سلامت رکھے، شاد و آباد رکھے، خوشیاں و شادمانیاں آپ کے ساتھ رہیں‘۔
اس کا کہنا تھا کہ ’آپ کی دعوت پر حاضر ہوا ہوں۔ آپ کی محبت ہے مجھے یہاں کھینچ لائی۔ اس میں میری کسی قابلیت کا کوئی دخل نہیں‘۔
میرا دوست خالد لعجم جس کی آج شادی ہے۔ میرے اور اس کے درمیان خالص اخوت اور محبت کا رشتہ ہے۔
مزید کہا کہ ’شادی پر تحفہ دے رہا ہوں۔ اگر میرا تحفہ بڑا ہے تو خالد لعجم اس کا مستحق ہے۔ اگر معمولی ہے تو محبت و اخوت کے رشتے کا وزن اس تحفے سے کہیں بڑا ہے‘۔
’ یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ شادی کی تقریب میں اپنے قومی لباس میں آیا ہوں لیکن آپ لوگوں کے رسم و رواج کو سر آنکھوں پر رکھتے ہوئے‘۔