سعودی محکمہ انسداد منشیات نے ریاض ریجن میں 13 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ اورانہیں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
نشہ آور گولیاں گودام کے اندر الیکٹرانک مشینوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان مروان الحازمی نے بتایا کہ’ سیکیورٹی فورس کے اہلکار منشیات کے سمگلروں اور نشہ آور اشیا فروخت کرنے والوں کے حوالے سے چوبیس گھنٹے الرٹ رہتے ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ رپورٹ ملی تھی کہ ایک گودام میں نشہ آور گولیاں سمگلنگ اور فروخت کے لیے محفوظ کی گئی ہیں‘۔
مخبأة في شحنة مَكِنات كهربائية داخل مستودع.. "مكافحة المخدرات" تضبط أكثر من (1.3) مليون قرص من مادة الإمفيتامين المخدر في منطقة الرياض.https://t.co/6Py22EkU1g#واس_عام pic.twitter.com/m9R2okieWE
— واس العام (@SPAregions) August 9, 2023