Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی تین کوششیں ناکام 

نشہ آور گولیاں گاڑیوں میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی زکوۃ ٹیکس اور کسٹم تھارٹی کے حکام نے الحدیثہ بری سرحدی چیک پوسٹ پر ایک لاکھ 51 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی تین کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
نشہ آور گولیاں گاڑیوں میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے سمگلنگ اور اسے ناکام بنانے کے حوالے سے بتایا کہ پہلی کاررواائی میں 43 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کی جارہی تھیں۔ الحدیثہ چیک پوسٹ آنے والی ایک گاڑی میں گولیاں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ 
دوسری کارروائی میں 45 ہزار 349 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ یہ گولیاں ایک گاڑی کے اگلے ٹائر میں چھپائی گئی تھیں۔ 
تیسری کارروائی میں 62 ہزار 790 نشہ آور گولیاں سمگل کی جارہی تھیں جو گاڑی کے اے سی کے حصہ میں چھپائی گئی تھیں۔ 
اتھارٹی نے بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے میں متعلقہ حکام کی مدد کریں۔ 

شیئر: