Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایتھوپیا کے وزیراعظم کے لیے پیغام 

مشیر ایوان شاہی نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم سے ملاقات میں پیغام پہنچایا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر آبی احمد علی کے نام زبانی پیغام بھیجا ہے جو دونوں دوست ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے طریقوں کے بارے میں ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشیر ایوان شاہی احمد بن عبدالعزیز قطان نے بدھ کو عدیس ابابا میں ایتھوپیا کے وزیراعظم سے ملاقات میں پیغام پہنچایا ہے۔ 
احمد قطان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم، حکومت اور عوام کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔ 
ملاقات میں سعودی عرب اور ایتھوپیا کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر ایتھوپیا میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر فہد بن عبید اللہ الحمیدانی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: