جیبوتی نے ریاض ایکسپو 2030 کی سعودی میزبانی کی حمایت کردی
سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے جیبوتی کے صدرسے ملاقات کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جمہوریہ جیبوتی کے وزیر اسلامی امور و اوقاف و قائم مقام وزیر خارجہ مومن حسن بری نے کہا ہے کہ ’ان کا ملک ریاض ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جیبوتی کے وزیر جمعرات کو سعودی ایوان شاہی کے مشیر احمد بن عبدالعزیز قطان کی صدر اسماعیل عمر جیلہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
جیبوتی کے وزیر نے کہا کہ ’ان کا ملک ریاض شہر میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیبوتی نے ہر بین الاقوامی فورم پر سعودی عرب کی حمایت کی ہے آج بھی اس کا حامی ہے اور آئندہ بھی رہے گا‘۔
احمد قطان نے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی درخواست کی حمایت پر جیبوتی کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں برادر ملکوں کے گہرے تعلقات کی روشن علامت قرار دیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں