Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر اخلاقی مصنوعات فروخت کرنے والا غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ شخص کے گھر پر بڑی تعداد میں غیر اخلاقی اشیا ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے غیر اخلاقی مصنوعات فروخت کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے گھر پر بڑی تعداد میں غیر اخلاقی اشیا ضبط ہوئی ہیں۔
وزارت تجارت نے اکس پر اپنے اکاؤنٹ میں مذکورہ شخص کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوانوں اور کچے ذہن کے لوگوں میں غیر اخلاقی مصنوعات فروخت کرتا تھا‘۔
’گرفتار شدہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے متعلقہ ادارے کا تعاون حاصل کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدہ غیر ملکی کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: